Uncategorized

45دن پہلے گرفتار ہونے والے شیعہ نوجوان کو سی ڈی ٹی نے جعلی پولیس مقابلہ میں زخمی کردیا، اہل خانہ

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خب رساں ادارہ ) کراچی:45 دن قبل گرفتار ہونے والے شیعہ نوجوان کو سی ڈی ٹی نے جعلی پولیس مقابلہ میں زخمی کردیا، تفصیلات کے مطابق سولجربازار کے رہائشی شیعہ نوجوان محبوب علی کو 45 روز قبل قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اغواء کیا تھا، شیعہ نوجوان محبوب علی کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ محبوب علی کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جعلی ٹارگٹ کلر بنا کر جعلی پولیس مقابلے سہراب گوٹھ کی حدود میں زخمی کردیا ان کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے کا کسی سیاسی جماعت یا کسی دہشتگردی میں ملوث گرہوں سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں تھا  واضح رہے کہ بیلنس پالیسی کے تحت شہر قائد سے اب تک درجنوں شیعہ نوجوان خفیہ اداروں کی تحویل میں ہیں تاحال جن کا اب تک کچھ پتہ نہیں چل سکا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button