اصغریہ اسٹوڈنٹس کا 47 واں سالانہ مرکزی کنونشن 15 تا 18 فروری 2018ء بھٹ شاہ میں ہوگا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری غلام سرور سومرو نے کہا ہے کہ اے ایس او کا 47 واں سالانہ مرکزی راہیان کربلا و عاشقان مہدی (عج) کنونشن 15 تا 18 فروری 2018ء کو ثقافتی مرکز بھٹ شاہ میں منعقد ہوگا۔
کنونشن میں ملک کے جید علمائے کرام ،دانشور حضرات اور مختلف ملی تنظیموں کے رہنماء خطاب کرینگے، جبکہ کنونشن میں سندھ یونیورسٹی، مہران انجینئرنگ یونیورسٹی، لیاقت میڈیکل یونیورسٹی، سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی، قائد عوام یونیورسٹی سمیت صوبے بھر سے طلبہ اور تنظیمی کارکنان شرکت کریں گے، کنونشن میں ملت جعفریہ کے شہداء کی یاد میں شب شہداء، تعلیمی کانفرنس کے انعقاد اور تنظیمی کارکردگی رپورٹس پیش کی جائینگی، جبکہ نئے مرکزی صدر کا انتخاب ہوگا۔ غلام سرور نے کہا کہ 18 فروری کو جلسہ عام بعنوان یوم زہراؑ ہوگا، جس میں پاکستان کے جید علمائے کرام خطاب کرینگے اور نئے میر کارواں کا اعلان ہوگا۔