Uncategorized

سندھ بھر میں 47215 سے زائد پولیس افسران و جوان 12 ربیع الاول سیکیورٹی پر تعینات

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے پولیس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ صوبے بھر اور باالخصوص کراچی میں انٹیلی جینس کلیکشن، پیٹرولنگ، اسنیپ چیکنگ نظام کو مذید مؤثر اور مربوط بناتے ہوئے سیکیورٹی کے مجموعی اقدامات کو غیرمعمولی بنایا جائے۔ وہ 12 ربیع الاول کے سیکیورٹی ڈپلائمنٹ پلان کا جائزہ لے رہے تھے۔ اے آئی جی آپریشنز سندھ شیراز نذیر نے بتایا کہ کراچی میں جشن عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اجتماعات، ریلیوں، جلوسوں و دیگر سیکیورٹی اقدامات کے سلسلے میں مجموعی طور پر 23338 پولیس افسران و جوانوں کو ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں جس میں مرکزی جلوس کے 4860، اضافی نفری اور آر آریف کی چھ پلاٹونز پر مشتمل 2000 پولیس اہلکار شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی کے مرکزی جلوس کی اجتماع گاہ، روٹس، انٹری پوائنٹس، روف ٹاپ و گذرگاہوں پر آنیوالے دیگر مقامات پر 4860 پولیس افسران و جوانوں کو تعینات کیا جائیگا جس میں ایس پیز، ڈی ایس پیز و دیگر پولیس افسران شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مرکزی جلوس کی سیکیورٹی 71 پولیس موبائلز، 58 موٹر سائیکلز، 06 پرزن وینز، اور سات بکتر بند گاڑیوں پر سوار افسران و جوان بھی مجموعی ڈپلائمنٹ کا حصہ ہیں، جبکہ مرکزی جلوس کے مختلف پوائنٹس پر 30 ایمبولینسز اور فائر بریگیڈ کی 15 گاڑیاں بھی تیار حالت میں موجود رہیں گی۔ اے ائی جی آپریشنز سندھ نے مزید بتایا کہ سندھ کی دیگر پولیس رینج میں 12 ربیع الاول کی ریلیوں، جلوسوں، اجتماعات وغیرہ پر مجموعی طور پر 23380 پولیس افسران و جوانوں کی ڈپلائمنٹ کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رپورٹ کے مطابق شہید بینظیرآباد میں 6145، سکھر میں 5186، لاڑکانہ میں 5884، حیدرآباد میں 4488 جبکہ میرپورخاص میں 2177 پولیس افسران و جوانوں کو سیکیورٹی خدمات پر مامور کیا جائیگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button