پاکستانی شیعہ خبریں

مہمند ایجنسی، تکفیری دہشتگردوں کا پاکستانی پوسٹ پر حملہ 5 جوان شہید، منہ توڑ جوابی کارروائی سے 10 دہشتگرد واصل جہنم

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) مہمند ایجنسی میں دہشتگردوں نے سرحد پار کرکے پاکستانی پوسٹ پر حملے کی کوشش کی، جسے پاک فوج کے جوانوں نے ناکام بنا دیا۔ فورسز کی جوابی فائرنگ سے دس دہشتگرد مارے گئے جبکہ مادر وطن کی حفاظت کرتے ہوئے پانچ جوان شہید ہوگئے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی اور دہشتگردوں کی کوشش ناکام بنانے پر شہداء کی جرات کو سراہا ہے۔ سرحد پار سے ہو یا اندرون ملک مادر وطن کے سپوت ہر لمحہ ہر آن دندان شکن جواب کے لئے تیار ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مہمند ایجنسی میں دہشتگردوں نے سرحد پار کرکے پاکستانی پوسٹ پر حملے کی کوشش کی، جسے پاک فوج کے جوانوں نے ناکام بنا دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشتگرد مارے گئے جبکہ پاک فوج کے 5 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ شہید ہونے والوں میں نائیک ثناء اللہ، نائیک صفدر، سپاہی الطاف، نیک محمد اور انور شامل ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی پر شہداء کی جرات کو سراہا ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دہشتگرد مشترکہ خطرہ ہیں، سرحد پر ان کی آزادانہ نقل و حرکت روکنا ہوگی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق موثر سرحدی سلامتی کیلئے جوانوں کی سرحد پر موجودگی ضروری ہے۔ انہوں نے افغان سرحد پر جوانوں کی موجودگی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button