Uncategorized

بریگیڈئیر علی خان 5 سال قید کاٹنے کے بعد رہا

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ حزب التحریر سے تعلق کے الزام میں فوجی عدالت سے پانچ سال قید کی سزا پانے والے ریٹائر بریگیڈئیر علی محمد خان کو سزا مکمل ہونے پر اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔خیال رہے کہ پانچ سال قبل فوجی عدالت نے بریگیڈئیر علی محمد خان اور دیگر 4 فوجی افسران، جن میں میجر عنایت عزیز، میجر افتخار، میجر سہیل اور میجر جواد شامل تھے، کو کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ حزب التحریر سے تعلق کے الزام میں کورٹ مارشل کرتے ہوئے قید کی سزائیں سنائی تھی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے اس وقت جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا تھا کہ بریگیڈئیر علی محمد خان کو پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔دوسری جانب میجر سہیل اکبر کو 3 سال، میجر جواد بصیر کو 2 سال جبکہ میجر عنایت عزیز اور میجر افتخار کو ڈیڑھ ڈیڑھ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ فوجی عدالت نے ان تمام فوجی افسران کو ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ کالعدم حزب التحریر سے تعلق کے الزام میں سزا سنائی تاہم انھیں پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت اپیل کا حق حاصل تھا۔

پاک فوج میں یہ پہلی مرتبہ ہوا تھا کہ کسی سینئر افسر کو کالعدم تنظیم سے تعلق کے الزام میں قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

یاد رہے کہ بریگیڈئیر علی محمد خان کو 2011 میں ایبٹ آباد میں ہونے والی امریکی فوج کی کارروائی کے دوران اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے کچھ روز بعد گرفتار کیا گیا تھا۔بریگیڈئیر علی محمد خان پر حکومت گرانے کیلئے سازش کرنے اور جی ایچ کیو پر حملے کی منصوبہ بندی اور آرمی میں بغاوت پیدا کرنے کا الزام بھی تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button