پاکستانی شیعہ خبریں

پاک ایران بارڈر، تفتان میں زائرین 5 روز سے کانوائے کے انتظار میں ہیں

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)ایران سے آئے ہوئے زائرین تفتان میں مشکلات سے دوچار ہیں۔ سیکیورٹی اور کانوائے نہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ ایک ہفتے سے تمام زائرین پریشان ہو رہے ہیں۔

زرائع کے مطابق تفتان میں پھنسے ہوئے زائرین نے بتایا کہ ان زائرین میں بچے، بوڑھے اور خواتین کے ساتھ ساتھ بیمار افراد بھی ہیں جبکہ ان زائرین کے پاس پیسوں کی بھی قلت پیدا ہورہی ہے۔ تفتان میں کھانے پینے کے مشکلات بھی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہم گزشتہ ایک ہفتے سے سرکاری کانوائے کے انتظار میں بے یار و مددگار پڑے ہیں جبکہ نامعلوم وجوہات کی بناء پر حکام کانوائے کا بندوبست نہیں کرتے۔ انہوں نے وزیراعظم نواز شریف صدر پاکستان ممنون حسین اور دیگر ذمہ دار حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ زائرین کے مشکلات کے حل کیلئے بلوچستان حکومت کو احکامات صادر کریں اور تفتان میں پھنسے ہوئے سینکڑوں زائرین کیلئے سیکیورٹی اور کانوائے کا فوری بندوبست کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button