Uncategorized

وزیراعلیٰ سندھ نے 5 لاکھ اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے کے احکامات جاری کر دئیے

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)سندھ میں ہتھیار رکھنے والے افراد اپنے اسلحہ لائسنس کی تصدیق فوری کرالیں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے بھر کے 5 لاکھ اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں، سندھ حکومت آئندہ ہفتے 5لاکھ اسلحہ لائسنس منسوخ کردے گی۔

زرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے صوبائی وزرات داخلہ کو احکامات جاری کر دئیے ہیں کہ ایسے تمام اسلحہ لائسنس منسوخ کر دئیے جائیں، جن کی تصدیق کی آخری تاریخ گزر گئی ہے۔ اسلحہ لائسنس رکھنے والے افراد جو کسی وجوہات یا بیرون ملک مقیم ہونے کے باعث تصدیق نہیں کروا سکے، ان کے لائسنس اعلیٰ حکام کی خصوصی اجازت کے بعد جاری کئے جا سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button