پاکستانی شیعہ خبریں

بھکر، تحصیل منکیرہ میں مجلس سے واپس آنیوالے عزاداروں پر کالعدم جماعت کا پتھراو، 5 زخمی، راستہ بھی روک لیا

bhakar ضلع بھکر میں کالعدم فرقہ پرست جماعت سپاہ صحابہ کی شرانگیز سرگرمیاں رکنے کا نام نہیں لے رہیں جبکہ دوسری جانب انتظامیہ بھی ضلع کا امن قائم رکھنے میں یکسر ناکام اور بے بس نظر آرہی ہے۔ ضلع بھکر کی تحصیل منکیرہ میں مہاجر بستی کے قریب آج کالعدم جماعت کے شرپسندوں نے مجلس عزاء سے واپس آنے والی خواتین اور بچوں سمیت دیگر عزاداروں پر پتھراو کردیا، جس کے باعث 5 افراد زخمی ہوگئے۔ جبکہ مجلس عزاء کے شرکاء کا راستہ بھی روکا۔ کالعدم جماعت کے کارکنوں نے اپنے ایک مدرسہ سے عزاداروں پر پتھراو کیا، بعدازاں اہل تشیع نے خواتین اور بچوں کو متبادل راستہ سے گھروں کو پہنچایا، اور شرپسندوں پر جوابی پتھراو کیا گیا، جس کے باعث حالات کشیدہ ہو گئے۔

حالات پر قابو پانے کیلئے ڈی ایس پی زاہد نقوی موقع پر پہنچ گئے، اس دوران شرپسندوں نے اہل تشیع کا راستہ بدستور روکا ہوا تھا۔ موقع پر موجود ضعیم مہدی نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ کو بتایا کہ پولیس افسران اور تاجر رہنماوں نے کالعدم جماعت کے رہنماوں سے مذاکرات کئے، جبکہ شیعہ رہنماوں سمیت اہل تشیع کی ایک بڑی تعداد جائے وقوعہ پر جمع ہو گئی، ان کا مطالبہ تھا کہ فوری طور پر راستہ کھولا جائے۔ بعدازاں کالعدم جماعت کے شرپسندوں نے رات گئے راستہ کھول دیا۔ جبکہ دوسری جانب اطلاعات کے مطابق ڈی پی او بھکر کا بھی تبادلہ کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button