کوئٹہ : اسپنی روڈ پر داعش کی ذیلی تنظیم کالعدم "سپاہ صحابہ” کے دہشتگردوں کی فائرنگ 5 مومنین شدید زخمی
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) کوئٹہ: عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کی ذیلی تنظیم سپاہ صحبابہ لشکرجھنگوی کے سرغنہ رمضان منگل گروہ کے تکفیری دہشتگردوں کی سال نو 2017ء کی پہلی دہشتگردانہ کاروائی جسکے تنیجے میں 5 شیعہ ہزارہ شدید زخمی، نمائندہ کے اطلاعات کے مطابق کوئٹۃ کے علاقے اسپنی روڈ پر لشکر جھنگوی اور کالعدم سپاہ صحابہ کے سرغنہ رمضان مینگل گروہ کے دہشتگردوں نے ہزارہ شیعہ برادری کی ایک ٹیکسی کو نشانہ بنایا جسکے نتیجے میں 5 مومنین شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے فوری سی ایم ایچ اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سید اعجاز علی، نجیب علی، جاوید علی، کاظم علی اورعرفان شامل ہیں جبکہ دو کی حالت نازک ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی مجلس وحدت مسلمین کے نمائندہ بلوچستان اسمبلی آغا محمد رضا نے اسمبلی میں اس دہشتگردانہ واقعے کیخلاف صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے کہا کہ جب تک دہشتگردوں کے سہولت کار اس ملک میں موجود ہیں ایسے واقعات رونما ہوتے رہیں گے اور آغا رضا نے احتجاجً اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے دہشتگردانہ واقعے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کیلئے اور پیرا میڈیکس کو ہدایات دینے کیلئے سی ایم ایچ ہسپتال پہنچیں۔