Uncategorized

ملتان: سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 5 تکفیری دہشت گرد ہلاک

شیعہ نیوز ( ہاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) پنجاب پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ملتان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملتان کے علاقے لیہ میں کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گردوں کو مقابلے کے بعد ہلاک کر دیا۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے آج ملتان میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔ پولیس نے ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ بھی کیا۔ پولیس نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنطیم سے تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور اور سیہون میں دہشت گردی کے بعد ملتان میں بڑی تباہی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔

واضح رہے کہ 17 فروری کو سیہون میں لعل شہباز قلندر کی درگاہ پر خودکش دھماکا ہوا تھا، جس میں 80 افراد ہلاک جبکہ 200 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ اس سے قبل 13 فروری 2017ء کو لاہور میں پنجاب اسمبلی کے سامنے خودکش دھماکے کے نتیجے میں ڈی آئی جی ٹریفک کیپٹن (ر)احمد مبین اور ایس ایس پی آپریشنز زاہد گوندل سمیت 13 افراد جاں بحق اور 85 زخمی ہو گئے تھے۔ یاد رہے کہ 16 فروری 2017ء کو پنجاب کے ضلع خانیوال میں سی ٹی ڈی نے مقابلے میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 6 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button