Uncategorized

کراچی، اردو بازار میں رینجرز آپریشن، کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ کے 5 دہشتگرد ہلاک

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) شہر قائد کے علاقے اردو بازار میں خفیہ اطلاعات پر کئے گئے آپریشن کے دوران رینجرز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر چھاپہ مارا، تو کتابوں کا بازار دستی بم حملے اور گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونجتا اٹھا، آپریشن میں خاتون سمیت پانچ دہشتگردوں کو ٹھکانے لگا دیا گیا، جبکہ دہشتگردوں کیساتھ موجود 5 سال کا بچہ بھی جاں بحق ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں گولیوں کی زد میں آکر چار اہلکاروں سمیت چھ افراد زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں رینجرز نے دہشتگردوں پر زمین تنگ کر دی۔ رینجرز کے مطابق چھاپہ مار ٹیم جب خفیہ اطلاعات ملنے پر برنس روڈ اردو بازار پہنچی، تو عمارت میں چھپے کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں نے فائر کھول دیا۔ عمارت میں چھپے دہشتگردوں نے رینجرز اہلکاروں پر کریکر بموں سے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔

رینجرز اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد مارا گیا، جبکہ دوسرے کو گرفتار کرلیا گیا، تاہم دہشتگردوں کے دیگر ساتھیوں اور رینجرز حکام کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ اسی دوران دھماکے بھی سنے گئے۔ آپریشن سات گھنٹے جاری رہا، اس دوران آپریشن میں خاتون اور پانچ سالہ بچے سمیت 5 دہشتگرد مارے گئے۔ رینجرز کے مطابق بچہ اور خاتون دہشتگردوں کے ساتھ گھر میں ہی موجود تھے اور دہشتگردوں کی جانب سے دھماکے کے نتیجے میں بچہ جاں بحق ہوا۔ رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ یہ دہشتگرد شہر میں کسی بڑی کارروائی کا ارادہ رکھتے تھے، آپریشن مکمل ہونے کے بعد علاقہ مکینوں نے رینجرز کے حق میں نعرے بھی لگائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button