پاکستانی شیعہ خبریں
ڈی آئی خان، سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکہ، 5 اہلکار زخمی
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکہ میں 5 اہلکار زخمی ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کی گاڑی آج سہ پہر درابن سے زرکانی جا رہی تھی جب راستے میں پہلے سے نصب بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔