پاکستانی شیعہ خبریں

پشاور ؛متنی میں پولیس اور فورسز کی کارروائی،5شدت پسند کمانڈر ہلاک

شیعہ نیوز(پشاور)پشاور کے نواحی علاقے متنی اور ایف آر پشاور کے سرحدی علاقہ کالا خیل میں سیکورٹی فورسزاور پولیس نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئےپانچ اہم شدت پسند کمانڈرکو ہلاک کیا ہیں ۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پولیس اور فورسز کی مشترکہ کارروائی میں 5 اہم شدت پسند کمانڈر مارے گئے۔ ذرائع کے مطابق مارے جانے والوں میں کالعدم تنظیم کااہم کمانڈرجنگریز بھی شامل ہے۔ جوپشاور میں متعدد دہشتگرد کاروائیوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔ایف آر پشاوراور متنی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر سمیت پانچ شدت پسند مارے گئے۔ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے درہ آدم خیل کے علاقے ایف آر پشاور اور متنی کے مختلف علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران پانچ شدت پسندوں مارے گئے، ہلاک ہونے والوں میں کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر بھی شامل ہے۔ ملزمان متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔ ایف آرکے علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے گذشتہ روز بھی کارروائی کی تھی۔ کارروائی میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کا استعمال بھی کیا گیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button