Uncategorized

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گردوں کو 28 ، 28 سال قید کی سزا سنا دی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پولیس مقابلہ، اقدام قتل اور اسلحہ ایکٹ کے مقدمات میں ملوث کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گردوں کو 28 ، 28 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پولیس مقابلہ، اقدام اور اسلحہ ایکٹ کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں عبدالجلیل، عمران، گلفراز، سلیمان اور نجم الدین عرف نجیب اللہ کو 28 ، 28 سال قید کی سزا سنادی ہے۔ دہشت گردوں کو کلری تھانہ پولیس نے 2014ء میں گرفتار کیا تھا۔ ملزمان سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button