پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی میں طالبان کے مقامی ہیڈ کوارٹر پر پولیس کا چھاپہ، کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد جہنم واصل

شیعہ نیوز (کراچی) شہر قائد میں لانڈھی کے علاقے گلشن بونیر میں امریکی سعودی نواز کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ تحریک طالبان کے مقامی ہیڈ کوارٹر پر پولیس نے چھاپہ مار کر بارود، بم بنانے کے آلات اور جدید اسلحہ برآمد کرلئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں ہیلتھ ورکرز اور اہلکاروں سمیت پچاس افراد کے قتل میں ملوث پانچ دہشت گرد بھی مارے گئے۔ ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق گلشن بونیر میں تکفیری دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع تھی، پولیس کی نفری جب علاقے میں پہنچی تو دہشت گردوں کی جانب سے ان پر فائرنگ کی گئی۔ جوابی فائرنگ میں پہلے دو دہشت گرد مارے گئے۔ دوسری پولیس پارٹی کو بھی جب دہشت گردوں نے گھیرے میں لیا تو جوابی فائرنگ میں طالبان کمانڈر جاوید محسود عرف عمر سمیت مزید تین دہشت گرد مارے گئے۔ ایس پی راؤ انوار کا کہنا ہے کہ گلشن بونیر میں جاویدمحسود کالعدم تحریک طالبان کا مقامی ہیڈ کوارٹر چلا رہا تھا،جہاں کارروائی میں بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ جاوید محسود لیڈی ہیلتھ ورکرز، رینجرز اور پولیس اہلکاروں سمیت پچاس سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق لانڈھی میں قائد آباد کے علاقے گلشن بونیر میں پولیس نے ایک اور مقابلے میں 5 تکفیری طالبان دہشت گرد مار دیئے، جن کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے، ہلاک دہشت گردوں میں مقامی کمانڈر جاوید محسود بھی شامل ہے۔ شہر کا حساس ترین علاقہ دہشتگردوں کی آماجگاہ بن گیا، لانڈھی گلشن بونیر میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا، دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع سچ نکلی، پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ پولیس اہلکاروں نے جوابی ایکشن کیا اور 5 طالبان دہشت گردوں کو مار گرایا۔ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق مارے گئے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا، جنہیں پولیس اہلکاروں کو خاص طور پر نشانہ بنانے کا کہا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ایک ہلاک دہشت گرد کی شناخت جاوید محسود کے نام سے ہوئی جو طالبان دہشت گردوں کا مقامی کمانڈر تھا۔ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری اسلحہ بم بنانے کا سامان، موٹر سائیکلیں اور پولیس کی وردیاں بھی برآمد کی گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button