کوئٹہ، تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے 5 افراد کی شناخت ہوگئی
شیعہ نیوز (کوئٹہ) کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں امریکی سعودی نواز تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے آٹھ میں سے پانچ افراد کی شناخت ہو گئی ہے جبکہ تین افراد کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔ تفصیلات کے مطابق شہید ہونے والے آٹھ میں سے پانچ افراد کی شناخت سنی عزیز ولد محمد آصف ہزارہ ٹاؤن، 45 سالہ عاشور ولد غلام نبی ہزارہ ٹاؤن، 28 سالہ علی شاہ ولد غلام شاہ کیانی روڈ، 75 سالہ سفیر علی ولد علی بخش ہزارہ ٹاؤن، 45 سالہ غلام حسین ولد غلام سرور کے نام سے ہوئی ہے۔ تکفیری دہشتگردوں نے شیعہ ہزارہ مسلمانوں کو اُس وقت نشانہ بنایا گیا، جب وہ منڈی سے سبزی کی خریداری کے بعد واپس ہزارہ ٹاؤن کیجانب آ رہے تھے۔ واضح رہے کہ ہزار گنجی وہی علاقہ ہے جہاں پر کئی مرتبہ سبزی فروشوں اور زائرین کو نشانہ بنایا جا چکا ہے جبکہ عوام نے کئی مرتبہ حکام سے بلوچستان اور خصوصاً کوئٹہ میں دہشتگردوں کیخلاف فوجی ٹارگٹڈ آپریشن کا مطالبہ کیا، لیکن حکومت اور انتظامیہ ہمیشہ کی طرح جھوٹی تسلیوں اور ٹال مٹول سے کام لیتی رہی۔