پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک طالبان کے 5 مجرموں کو سزا سنا دی

شیعہ نیوز (کراچی) کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے تحریک طالبان جند اللہ گروپ کے 5 ملزمان کو سزا سنا دی۔نجی ٹی وی کے مطابق انسدادی دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج بشیر احمد کھوسو نے 6 ماہ قبل گرفتار کئے گئے ملزمان کو دستی بم حملے، اسلحہ رکھنے اور بھتہ طلب کرنے کے الزامات پر مقدمے کی سماعت کی جبکہ تمام گواہوں اور شواہد کی روشنی میں جرم ثابت ہونے پرعدالت نے مجرم یاسین عرف عاطف اورعطا الرحمان کو 28،28 سال قید جبکہ مجرم صدام، رفیق الاسلام اور ندیم کو 14،14 سال قید کی سزا کا حکم دیا۔عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد ملزمان نے کمرہ عدالت میں ہلڑ بازی اور شدید نعرے بازی کی جبکہ پولیس نے پانچوں مجرموں کو جیل منتقل کردیا۔ واضح رہے کہ پانچوں مجرموں کو پولیس نے رواں سال 8 مارچ کو کورنگی انڈسٹریل ایریا سے گرفتار کیا تھا جن کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button