Uncategorized

لاہور: داعش کے پوسٹر لگانے والوں پر مقدمہ درج، ملتان سے 5 افراد گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) لاہور کے علاقے ماڈل ٹاوں میں داعش کی وال چاکنگ کرنے اور پوسٹر لگانے کے الزام میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے،جبکہ نامعلوم افراد کی تلاش پولیس کی جانب سے کی جارہی ہے، مقدمہ مذہبی منافرات پھیلانے کی دفعہ کے تحت درج کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ملتان میں داعش کی چاکنگ کرنے کے الزام میں 5 افراد کو پولیس نے گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے اور انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

واضع رہے کہ پاکستان میں داعش کی پاکستان میں موجودگی کے حوالے سے انٹیلیجنس کے پاس اہم رپورٹس ہیں، جس کے مطابق پاکستان میں 15 اہم کمانڈر ترکی سے پاکستان آئے ہیں جو داعش کی تنظیم سازی کریں گے دوسری رپورٹ میں یہ دعوی بھی کیا ہے کہ داعش نے پاکستان کی ہم خیال تکفیری جماعتوں کو داعش میں شمولیت کی دعوت بھی دی ہے۔ جبکہ ملک کے دیگر اہم اور حسساس علاقوں میں اس عالمی دہشتگرد تنظیم کی وال چاکنگ اور نشرواشاعت بھی دیکھنے میں آئی ہے۔

Lahore ISIS

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button