پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی، پولیس مقابلے میں کالعدم تحریک طالبان کراچی کا امیر 5 دہشتگردوں سمیت ہلاک

شیعہ نیوز (کراچی) شہر قائد کے علاقے قائد آباد میں پولیس نے کارروائی کرکے کالعدم تحریک طالبان کے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق کراچی کے علاقے قائد آباد گلشن بونیر میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو پولیس کے علاقے میں داخل ہوتے ہی دہشتگردوں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، دہشتگردوں کی جانب سے پولیس کے خلاف بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا، جس کے باعث علاقہ شدید فائرنگ اور دھماکوں سے گونج اٹھا، جس کے بعد پولیس کے 500 اہلکاروں کو علاقے میں طلب کر لیا گیا۔ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا کہنا تھا کہ قائد آباد میں پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان مقابلے کے نتیجے میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوئے اور دو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا. ہلاک و زخمی ہونے ولے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے، جن میں سے دو کی شناخت مصباح اور کنڈے خان کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مصباح کالعدم تحریک طالبان کراچی کا امیر تھا جبکہ ہلاک دہشتگرد رینجرز ہیڈ کوارٹر پر حملے سمیت متعدد وارداتوں میں بھی ملوث تھے۔ طالبان دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے اور دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button