آئی ایس او کے تحت یوم یکجہتی کشمیر 5 فروری کو منایا جائے گا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مرکزی جنرل سیکرٹری مدثر عباس نے کہا ہے کہ آئی ایس او 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منائے گی۔اس حوالے سے مختلف شہروں میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے آگاہی کے لئے سیمینارز،کانفرنسز اور ریلیوں کا اہتمام کریں۔رہنمائوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے پروگرام میں وحدت کے فروغ کے لئے تمام مکاتب فکر کے عمائدین کو مدعو کریں تاکہ عالمی سطح پر پاکستانی قوم کو یکجہتی کا پیغام جائے۔
مرکزی جنرل سیکرٹری کاکہنا تھا کہ یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے مرکزی پروگرام لاہور اور کراچی میں منعقد ہونگے جہاں آئی ایس او کے مرکزی قائدین شرکت کریں گے سیمینارز کے علاوہ ریلیوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا جن میں طلباء کے ساتھ ساتھ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے آئی ایس او کی کانفرنسز میں بھارتی مظالم کی مذمت اور شہدائے کشمیر کی قربانیوں پر روشنی ڈالی جائے گی اس حوالے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں