پاکستانی شیعہ خبریں

بلوچستان ،دو سکیورٹی اہلکار سمیت5افراد جاں بحق ، 6شدید زخمی ،سکیورٹی فورسز کی گاڑی مکمل تباہ

شیعہ نیوز(کوئٹہ)بلوچستان بھر میں خون کی ہولی،گزشتہ کئی عرصے سے عوام کے ساتھ ساتھ سیکورٹی فورسز بھی دہشتگردوں کے نشانے پر ،،بلوچستان میں مختلف واقعات میں 2 سکیورٹی اہلکار سمیت5افراد جاں بحق اور 6شدید زخمی ہو گئے ، بارودی سرنگ کے دھماکے سے سکیورٹی فورسز کی گاڑی مکمل تباہ ہو گئی ،زخمی ہونیوالوں میں دو سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں جبکہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں نماز جمعہ کے موقع پر سکیورٹی انتظامات انتہائی سخت رہے ،سینکڑوں اہلکاروں کو مساجد اور امام بارگاہوں کے باہر تعینات کیا گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز بلو چستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی کے قریب ٹوبہ نوتکانی میں نامعلوم افراد نے تخریب کاری کی غرض سے زیر زمین بارود ی سرنگ بچھا رکھی تھی جس سے سیکورٹی فورسز کی گاڑی ٹکرانے سے زوردار دھماکہ ہوا دھماکے سے ایک سیکورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ 2زخمی ہوگئے اور گاڑی تباہ ہوگئی جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر مقامی ہسپتال پہنچائی جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردی مزید کارروائی جاری ہے۔ادھر کوئٹہ کے علاقے سٹیلائٹ ٹاؤن سے گزشتہ دنوں ملنے والی دو نامعلوم افراد کے لاشوں کی شناخت نہ ہونے کے بعد امانتا دفن کردی گئیں ۔دوسری جانب دالبندین بازار میں معمولی تکرار پر دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک دوسرے پر چاقوؤں سے وار کرکے تین افراد محمد سلام‘محمد انوراور شہباز شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کردی گئیں مزید کارروائی متعلقہ حکام کررہی ہے جبکہ بلو چستان کے علاقے ضلع پشین کلی کربلا میں اندھی گولی لگنے سے 15سالہ بی بی شاہینہ شدید زخمی ہو گئی جسے فوری طور پر مقامی ہسپتال شفٹ مزید کارروائی جاری ہے ۔اوتھل کے علاقے کنراج کے قریب ساندھ میں مسافر پک اپ گاڑی جو وندر کی طرف آرہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں 1 مسافر جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئیں جن میں دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جاں بحق اور زخمی ہونے والے مسافروں کو فوری طو رپر مقامی ہسپتال پہنچائی جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی زخمیوں کو طبی امداد کے بعد کراچی منتقل کردیاگیا مزید کارروائی جاری ہے۔ادھر کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں واقع نجی بینک کا کیش لے جانے والی گاڑی پر نامعلوم افراد نے لوٹنے کی کوشش کی تاہم گاڑی میں سوار سیکورٹی اہلکاروں نے لوٹنے کی کوشش ناکام بنادی جس پر مسلح نقاب پوش نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک سیکورٹی اہلکار محمد حنیف ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا محمد اکبر زخمی جوابی فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس اور سیکورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی جبکہ زخمی کو مزید علاج کیلئے ہسپتال میں داخل کردیاگیا پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔ جمعہ کے روز کسی بھی ناخوشگوار واقعے اور دہشتگردی پر کڑی نظر رکھنے کیلئے صو بائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلو چستان کے دیگر حساس علاقوں میں انتظامیہ نے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے کوئٹہ شہر میں واقع مساجد ‘امام باگاہوں اور اہم شاہراہوں پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی فورسز تعینا ت رہی شہر کے گشت میں اضافہ جبکہ کوئٹہ آنے والے ہر گاڑی کی سخت چیکنگ کی گئی ۔دریں اثناء مختلف مساجد میں علماء کرام نے اسلام کے سربلندی امن وامان کی بحالی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے عوام پر زور دیا کہ وہ متحد ہو کر ملک دشمن عناصر کے خلاف ایک آواز ہو جائیں علماء کرام نے مسلمانوں پر زور دیا کہ اس وقت ہم جن مشکلات سے دوچار ہے اس کی اصل وجہ اسلام سے دوری اور ظلم کے خلاف خاموشی ہے جب تک ہم سچ کے ساتھ اور ظلم کے خلاف آواز بلند نہیں کریں گے اسی طرح مسائل سے دوچار ہوتے رہینگے انہوں نے کہا کہ شیعہ اورسنی آپس میں بھائی بھائی ہے ،شیعہ سنی دو جسم ایک جان ہے امریکہ اور اسرائیل شیعہ سنی فساد پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ حقیقت میں ہمارے شیعہ اور سنی برادارن کو طاغوتی ایجنٹ شہید کر تے ہے تاکہ اس طرح کے مسائل کو دیکھ کر آپس میں دست و گریباں ہو جائے مگر ہم اس طاغوتی امریکی ایجنٹوں کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہم اپنے باہمی اتفاق و بھائی چارگی سے انکو انکے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہو نے دینگے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button