کراچی، رینجرز سے مقابلہ میں کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گرد ہلاک
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رسا ادارہ) کیماڑی کے علاقےمیں رینجرز سے مقابلے میں کالعدم تحریک طالبان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد ہلاک جب کہ 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ ذرائع کے مطابق رینجرز نے مطلوب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیماڑی کے ٹاپو میں ایک مکان پر چھاپہ مارا تو دہشت گردوں کی جانب سے ان پر دستی بموں سے حملہ اور فائرنگ شروع کر دی گئی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شدید زخمی ہو گئے جس پر رینجرز نے مزید نفری طلب کر کے علاقے کا محاصرہ کیا اور جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے قبضے سے دستی بم، کلاشنکوف اور بڑی تعداد میں گولیاں برآمد ہوئیں۔ رینجرز حکام کے مطابق مارنے جانے والے دہشت گردوں کی شناخت فہد،عمر، طلحہ، عبدالرؤوف جاوید اور حسنین کے ناموں سے ہوئی ہے، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان کے الیاس کشمیری گروپ سے تھا جسکا کراچی کا امیر فہد تھا۔