ناظم آباد نمبر5 میںموجود مدرسہ عثمان بن عفان شیعہ ٹارگیٹ کلنگ میں ملوث ہے، ذرائع
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کراچی کے علاقہ ناظم آباد نمبر 5 بلاک ڈی میں واقع محمد ی مسجد سے متصل مدرسہ عثمان بن عفان کے دہشتگردو ں کا علاقہ میں موجود شیعہ پروفیشنلز کی ٹارگیٹ کلنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، حال ہی میں شہید ہونے والے ڈاکڑ انور عابدی کی شہادت کے تحقیقات میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ جامعہ بنوریہ سے رجسڑڈ مدرسہ عثمان بن عفان ناظم آباد میں ہونے والی شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔
ڈاکڑ انور عابدی جو ہومیوپیتھک کے ڈاکڑ تھے اپنے گھرمیں کلینک چلاتے تھے اور بغیر کسی تعصب انسانیت کی خدمت میں مصروف تھے کہ انکے کلینک میں گھس کر تکفیری دہشتگردوں نے انہیں شہید کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکڑ انور سمیت دوماہ قبل اسی علاقہ میں شہید ہونے والے ڈاکڑ یاور کے قتل میں اسی مدرسہ عثمان بن عفان کے تکفیری دہشتگرد ملوث ہیں۔شہید انور عابدی کا مکان اور کلینک اسی مدرسہ عثمان بن عفان سے متصل تھا، چونکہ ڈاکڑ انور عابدی علاقہ میں عزاداری اور شیعہ قومیات کے حوالے سے متحرک تھے اسی لیئے انہیں کئی بار اس مدرسہ کی جانب سے دھمکیاں بھی دی جاچکی تھیں۔
مدرسہ عثمان بن عفان جامعہ بنوریہ سے تصدیق شدہ ہے جبکہ اس مدرسہ اور سپاہ صحابہ کے پاوش قبروستان کے امیر معاویہ سکیڑ کے درمیان گھیرے مراسم ہیں، اس مدرسہ میں 500 کے قریبی علاقہ غیر سے آئے ہوئے طالب علم موجود ہیں۔
دھیان رہے کہ ناظم آباد کا یہ علاقہ شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے کافی حساس ہے، ابتک اس علاقہ میں کئی شیعہ پروفیشنلز ٹارگٹ کلنگ کے نتیجے میں شہید ہوچکے ہیں۔لہذا ، حساس اداروں ،رینجرز اور پولیس فوری طور پر اس مدرسہ کو زیر تفتیش لے کرآئیں ،ساتھ ہی اس مدرسہ کو تصدیق نامہ دینے والےجامعہ بنوریہ کے مہتمم مفتی نعیم کو بھی زیر حراست لیا جائے جو مسلمانوں کے قتل کا فتویٰ جاری کرکے عوام کو دہشتگردی پر اکساتا ہے،جسکی واضع مثال حال ہی میں تکفیری مفتی نعیم کی جانب سے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کے لئے کفر کا فتویٰ جاری کرنا ہے۔