Uncategorized

ڈی جی خان، سرچ آپریشن کے دوران 5 دہشتگرد ہلاک، 7 گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جنوبی پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں رینجرز کے سرچ آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک اور 7 گرفتار کر لیے گئے جب کہ غاروں اور زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر رینجرز نے سرچ آپریشن کیا، کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد مارے گئے اور7 کو گرفتار کیا گیا۔ ہلاک اور گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔ آپریشن میں گرفتار ہونے والے دہشتگردوں کی نشاندہی پر غاروں اور زمین میں دبایا گیا اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

آپریشن کے بعد ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل اظہر نوید خصوصی طور پر ڈیرہ غازی خان پہنچے اور آپریشن کا جائزہ لیا، انہوں نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر رینجرز کی کارروائی کو سراہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button