پاکستانی شیعہ خبریں

پشاور میں دھماکہ، 5 افراد جاں بحق

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)جمرود روڈ پر کارخانو بازار میں خاصہ دار فورس کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ درجنوں زخمی ہیں۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے پشاور کے نواحی علاقے جمرود کے قریب کارخانو بازار میں خاصہ دار فورس کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا ہے، دھماکے کے فوری بعد شدید فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ شہر کے تینوں سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کی انتظامیہ نے اسپتال میں 5 لاشوں اور 15 زخمیوں کو لانے کی تصدیق کر دی ہے۔

واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے جب کہ دھماکے کے بعد پاک افغان شاہراہ بھی عارضی طور پر بند کر دی گئی ہے، بم ڈسپوزل یونٹ نے مزید دھماکا خیز مواد کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر سوئپنگ شروع کر دی ہے۔ سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر یہ خودکش دھماکا لگتا ہے تاہم اس کی نوعیت کے بارے میں حتمی بات شواہد اکٹھے کیے جانے کے بعد ہی کی جا سکے گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button