
شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق کوئٹہ میں سرکی روڈ پر امریکی سعودی نواز کالعدم طالبان سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے علی عطا ولد تاج محمد ،محمد ابراہیم ولد تاج محمد ،سید اویس ولد سید حیدر ،غلام علی ولد زاہد شہید ہوگئے تھے ۔جن کی نماز جنازہ چار بجے نیچیاری امام بارگاہ میں ادا کی گئی جبکہ بہشت زینب میں لبیک یاحسین کی صداوں میں سپرد خاک کیا۔جبکہ کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کٹی پہاڑی کے قریب امریکی سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کی فائرنگ سیاسی جماعت کو شیعہ ذمہ دار سید سجاد کاظمی شہید ہوگے تھے جن کی نماز جنازہ بعد نماز مغرب مسجد امام بارگاہ باب العلم میں ادا کی گئی ہزاروں عزادار لبیک یاحسین علیہ السلام کلگاتے رہے شہید کو مقامی قبرستان مین سپرخاک کیا