Uncategorized

سی ٹی ڈی کی بہاؤلپور میں کارروائی، 5 لاکھ سر کی قیمت والا خطرناک دہشتگرد گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے بہاولپور کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 5 لاکھ روپے سر کی والے کالعدم جماعت کے خطرناک دہشتگرد عبداللہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے بہاولپور کے علاقے حلیم پور میں کارروائی کرتے ہوئے ملتان قاسم بیلہ بم دھماکے میں ملوث کالعدم جماعت کے خطرناک دہشتگرد عبداللہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ سیکیورٹی اداروں نے اس خطرناک دہشتگرد کے سر کی قیمت 5 لاکھ روپے مقرر کی ہوئی تھی۔ ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران بھاری اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا ہے۔ ملزم کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button