مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

یمن پر امریکہ کے تازہ فضائی حملوں میں 5 افراد شہید، 13 زخمی

شیعہ نیوز: یمن کے مختلف علاقوں پر امریکی فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 18 بے گناہ شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ نے ایک بار پھر یمن کے مختلف علاقوں کو اپنے فضائی حملوں کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کم از کم 18 افراد شہید و زخمی ہوگئے ہیں۔

یمنی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی جنگی طیاروں نے صوبہ الجوف میں دو بار بمباری کی جبکہ صنعا کے مغربی علاقے بنی مطر پر تین فضائی حملے کیے، جن میں ایک سیرامک فیکٹری کو نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : سوڈان: ڈآرفور میں پناہ گزینوں کے کیمپوں پر حملہ، سو افراد ہلاک

یمن کی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بنی مطر پر ان حملوں کے نتیجے میں دو عام شہری شہید جبکہ دس دیگر زخمی ہوئے۔

المیادین نے مزید رپورٹ دی ہے کہ الجوف صوبے کے شمالی علاقوں الیتمہ اور الشعف پر بھی حملے کیے گئے ہیں۔

وزارت صحت نے تازہ ترین بیان میں بتایا ہے کہ امریکی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 5 افراد شہید اور 13 زخمی ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب یمنی فوج نے دعوی کیا ہے کہ اس نے ایک امریکی ڈرون طیارہ MQ-9 کو مار گرایا ہے۔ یہ کارروائی حجہ صوبے میں ایک مقامی ساختہ میزائل کے ذریعے کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button