پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

اندھیرنگری چوپٹ راج، حیدری امام بارگاہ کے 5 ٹرسٹیز جھوٹے مقدمے میں گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سندھ پولیس نے کراچی حیدری مسجد کے صدر سمیت پانچ ٹرسٹیز کو خودساختہ مقدمہ میں گرفتار کرلیا

، سندھ پولیس نے روائتی بیلنس پالیسی کے تحت اورنگی ٹاؤن حیدری جامع مسجد کی انتظامیہ کو بلینس پالیسی کے تحت گرفتار کرلیا جبکہ خطیب اہل بیتؑ علامہ اجلال حیدر کی گرفتاری کے لیئےچھاپے مارے جارہے ہیں ۔

وزیراعلی سندھ کےاحکامات کےباوجود سندھ پولیس اپنی روایتی اقدامات سے باز نہ آئی بزرگ عالم دین مولانا مرزا یوسف حسین کے خلاف خود ساختہ ایف آئی آر کے اندراج کے بعد اب سندھ پولیس نے اورنگی ٹاون کراچی کی جامع مسجد حیدری کی انتظامیہ اور علامہ اجلال حیدر کے خلاف منافرت پھیلانے کی خودساختہ ایف آئی آر درج کرلی اور تھانے بلا کہ ٹرسٹ کے صدر نویدقمر سمیت5افراد ٹرسٹیز کو گرفتار کرلیا اور علامہ اجلال کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارنا شروع کردیئے ہیں۔

شیعت نیوز نمائندے کے مطابق جس مجلس عزا کے انعقادکے خلاف پولیس نے ایف آئی آر درج کی ہے وہ ماہ رجب یعنی مارچ کے آغاز میں منعقد کی گئی تھی لیکن پولیس نے تعصب کی عینک لگا کہ ایف آئی آر6اپریل کو درج کی ہے جس کہ بعد متعلقہ افراد کی گرفتار عمل میں لائی گئی ہے۔

ملت جعفریہ کے اکابرین نے حکومت سندھ ، کور کمانڈر کراچی ، ڈی جی رینجرز سندھ ، آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس طرح کے یک طرفہ اقدامات کا نوٹس لیں اور بیلنس پالیسی کے تحت کورونا وائرس کے عدم پھیلاؤ کے اقدامات میں ملت تشیع کو کہنہ مشق نہ بنایا جائے کیونکہ ملک بھر میں ملت جعفریہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں تمام حکومتی اقدامات کی نہ صرف حمائت کررہی ہے بلکہ تمام اداروں کی معاون بھی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button