دنیا

کینیڈا میں مسجد پر حملہ، 5 نمازی زخمی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کینیڈا کے علاقے ٹورنٹو میں ایک مسجد سے نکلنے والے نمازیوں پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 5 نمازی زخمی ہو گئے۔

کینیڈا کے علاقے ٹورنٹو میں ایک مسجد سے نکلنے والے نمازیوں پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 5 نمازی زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق ٹورنٹو کی مسجد میں اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہاں عشا کی نماز کے بعد شہری نکل رہے تھے۔ فائرنگ سے 5 نمازی زخمی ہوگئے جنھیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ٹورنٹو پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان ڈیوڈ ریڈزک نے بتایا کہ مسلح شخص نے مسجد سے باہر نکلنے والے نمازیوں کے ایک گروپ پر فائرنگ کی اور فرار ہوگیا۔ ابھی یہ بھی اندازہ لگانا مشکل ہے کہ حملہ آور ملزمان کی تعداد کتنی تھی۔

ڈیوڈ ریڈزک نے مزید کہا کہ زخمیوں کو مذہبی عقائد کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا یا کوئی ذاتی رنجش تھی اس کا تعین کرنا ابھی باقی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button