پاکستانی شیعہ خبریں

خیرپور، دیدار حسین کی شہادت، کالعدم سپاہ صحابہ کے 50 سے زائد کارکنان گرفتار

شیعہ نیوز (خیرپور) وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے آبائی حلقے خیرپور میں شیعہ رہنما دیدار  حسین عرف شاد مغل کے قتل کے بعد شیعہ رابطہ کونسل اور دیگر تنظیموں کے احتجاج اور شہر میں ہڑتال کے بعد خیرپور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر اہل سنت و الجماعت (کالعدم سپاہ صحابہ)  کے 50سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا ۔پولیس نے اہل سنت و الجماعت سندھ کے صدر  پریل شاہ اور مولانا عبدالکریم مری کے گھروں پر بھی چھاپے مارے ۔واضح رہے کہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب خیرپور شہر کے علی رضا شاہ کے علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے شیعہ رابطہ کونسل کے کارکن دیدار حسین عرف شاد مغل کو ٹارگٹ بناکر شہید کیا تھا جس کے بعد شیعہ تنظیموں نے مقتول کی لاش پنج گلہ چوک پر رکھ کر دھرنا دیا تھا اور شہر میں ہڑتال کی تھی اور احتجاجی جلوس نکالا تھا جس کے بعد پولیس نے شہر میں چھاپے مار کر گرفتاریاں کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button