Uncategorized

سنی مسلک کی 50 جماعتوں کی جانب سے خودکش حملوں کیخلاف شیوخ الحدیث کانفرنس کے فتوے کی توثیق

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سنی مسلک کی کم از کم پچاس جماعتوں اور گروپس نے ایک روز قبل مذہبی علماء کی ایک کانفرنس میں خودکش حملوں کے خلاف جاری کئے گئے مشترکہ فتوے کی توثیق کردی ہے۔ پیر کو جاری ہونے والے ایک بیان میں مولانا ضیاء الحق نقشبدنی نے دعویٰ کیا ہے کہ سنّی مسلک کی پچاس جماعتوں کے رہنماؤں نے فتوے کے اجراء کے 24 گھنٹوں کے بعد کانفرنس کے منتظمین سے رابطہ کرکے اس کے لئے اپنے حمایت کا اعلان کیا۔ انہوں نے اسے ایک ’’کامیاب‘‘ اقدام قرار دیا، جس کے ذریعے اسلام اور جہاد کے بارے میں غلط فہمیاں دور ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان جماعتوں نے آئندہ جمعہ کو امن و محبت کے دن کے طور پر منانے کا بھی خیرمقدم کیا ہے، اس دن چار لاکھ مساجد میں نمازِ جمعہ کے خطبوں کے ذریعے امن و محبت کی حمایت اور خودکش حملوں کے خلاف فتوے کی توثیق کی جائے گی۔ ان جماعتوں میں سنی اتحاد کونسل، سنی تحریک، جمعیت علمائے پاکستان کے مختلف دھڑے، قومی مشائخ کونسل، مرکزی جماعت اہلِ سنت، تحفظ ناموسِ رسالت محاذ، سنی علماء بورڈ، نعیمیہ ایسوسی ایشن، تنظیم المدارس اہلِ سنت اور کنزالایمان سوسائٹی شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button