پاکستانی شیعہ خبریں
خیر پور: پولیس کے جانبدارانہ رویہ کے خلاف 50 سے زائد شیعہ عمائدین نے احتجاجً گرفتاری پیش کردی
نمائندے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق خیر پور میں کالعدم ملک دشمن جماعت سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی جانب سے مزہبی منافرت پر مبنی ایک جلسہ منعقد کیا تھا جہاں ملسل شیعہ مخالف نعرے بازی کی گئی تھی۔ علاقہ میں موجود شیعہ مومنین نے جب اس بات پر احتجاج کیا تو مقامی پولیس نے دہشتگردوں کے بجائے اُلٹا
احتجاج کرنے والے مومنین پر ہی جھوٹی ایف آئی آر کاٹ دی۔
پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے مسلسل ناانصافی کے خلاف شیعہ مومنین اس وقت خیرپور ڈی پی او آفس پر دھڑنا دیے بیٹھے ہے۔ جبکہ 50 سے زائد شیعہ عمائدین نے احتجاجً گرفتاری پیش کردی ہے۔ گرفتای پیش کرنے والوں میں ارشاد شاہ۔ میجر علی عباس، مولوی اسد اقبال، منور شاہ، مولونا مظہر علی نقوی۔ سید امتیاز شاہ، جمن شاہ، غفور حیدری اور دیگر شامل ہے