پاکستانی شیعہ خبریں

پشاور، یکہ توت میں سرچ آپریشن، 50 مشتبہ افراد زیرحراست

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پشاور کے علاقہ یکہ توت میں سرچ آپریشن کے دوران 50 مشتبہ افرادکو حراست میں لیاگیا ہے جن کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے ہمراہ سرچ آپریشن یکہ توت اورملحقہ علاقوں میں کیاگیا جس دوران لیڈیز پولیس اور سنیفر ڈاگز کی مدد سے 560 گھروں کو چیک کیاگیا۔ آپریشن کے دوران ایک افغان باشندے سمیت 50 مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔ جن کے قبضہ سے 5 پستولیں ، 1 کلاشنکوف اورسینکڑوں کارتوس برآمدہوئے۔ مشتبہ افراد کوتھانہ آغہ میرجانی منتقل کردیاگیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button