Uncategorized

حکومت سندھ کا امجد صابری کے قاتلوں کی نشاندہی کرنے پر50 لاکھ روپے انعام کا اعلان

شیعہ نیوز ( پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ ) وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال امجد صابری کے قاتل تکفیری دہشتگردوں کی نشاندہی کرنے پر 50 لاکھ روپے انعام کے ساتھ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم(جے آئی ٹی) بھی بنانے کا اعلان کیا۔

زرائع کے مطابق کرا چی میں آئی جی سندھ کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران وزیر داخلہ سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ امجد صابری کےقتل پرافسوس ہے،امجد صابری نے کبھی جان کاخطرہ ظاہر نہیں کیا اور نہ ہی سیکیورٹی طلب کی، میں خود ان کا چاہنے والا ہوں کسی شخص کو ایک منقبت خوان،نعت خواں،قوال سے کیا دشمنی ہوسکتی ہے تاہم کوشش ہے کہ ان کے قاتل تکفیری دہشتگردوں کو جلد از جلد گرفتار کرلیا جائے اور جو بھی امجد صابری کے قاتل تکفیری دہشتگردوںکی نشاندہی کرے گا اسے حکومت سندھ کی جانب سے 50 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پولیس جہاں 20 سال قبل کھڑی تھی آج بھی وہیں ہے جب کہ تکفیری دہشت گرد کمانڈوز کی طرح تربیت یافتہ ہیں کوئی تو ہے جو ان کو ایسی تربیت دے رہا ہے۔

سہیل انور سیال نے کہا کہ کراچی میں جدید ترین کیمرے درکار ہیں، امجد صابری کے دلخراش سانحے میں جب کیمروں کی مدد لی گئی تو پتہ چلا کہ کیمروں کی ریزولوشن کمزور ہونے کی وجہ سے تکفیری دہشتگردوں کے چہرے پہچانے نہیں جاسکتے جب کہ دوسری جانب کچھ لوگ سستی شہرت کےلئے سی سی ٹی وی فوٹیج لیک کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اویس شاہ کے کیس میں پیش رفت ہورہی ہے جب کہ اب تک ان کی رہائی کے لئے کسی نے تاوان کا مطالبہ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے امجد صابری کے اہل خانہ کے لئے ایک کروڑ روپے امداد کے ساتھ حکومت کی جانب سے ان کے بچوں کے تعلیمی اخراجات بھی اٹھانے کا اعلان کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button