Uncategorized

ہیلی کاپٹر عملے کی بازیابی ،طالبان دہشتگردوں کو 50کروڑ روپے تاوان ادا کیے جانیکا انکشاف

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ پنجاب حکومت نے افغانستان میں طالبان دہشتگردوں کے ہاتھوں یرغمال بنائے جانے والے صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر عملے کو بازیاب کرانے کیلئے 50 کروڑ روپے سے زائد رقم بطور تاوان ادا کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، چھ افراد پر مشتمل مغوی عملے کو افغان طالبان دہشتگردوںسے بازیاب کرانے کیلئے کرم ایجنسی کے قبایلی عمائدین نے "مڈل مین” کا کردار ادا کیا۔ طالبان دہشتگردوںاور قبائلی عمائدین کے درمیان مذاکرات کے کئی دور ہوئے۔ شروع میں طالبان دہشتگردوںنے یرغمالی عملے کے بدلے پاکستان میں قید طالبان دہشتگرد کمانڈروں کی رہائی کی شرط رکھی تاہم بعد میں معاملہ بھاری رقم کے عوض طے پا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ پنجاب حکومت نے عملے کی بازیابی کیلئے 50 کروڑ روپے سے زائد رقم ادا کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button