پاکستانی شیعہ خبریں

500 سے زائد پاکستانی زائرین تفتان بارڈر پر پھنس گئے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایران سے مقدس مقامات کی زیارات سے واپس پاکستان آنے والے ضلع بھکر کے 60 زائرین سمیت ملک بھر سے 500 کے قریب زائرین تفتان باڈر کوئٹہ پر پھنس گئے ہیں، باڈر انتظامیہ کی جانب سے پاکستان داخل ہونے کی اجازت نہ ملنے پر باڈر پر قیام 10 روز میں داخل ہو گیا یے، جس کی وجہ سے انہیں کھانے پینے کی قلت کا سامنا ہے، جبکہ گرمی کی وجہ سے زائرین مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے ہیں، ادویات ناپید ہونے کی صورت میں زائرین شدید تکلیف اور پریشانی میں مبتلا ہیں۔ زائرین کا قیام 10 روز میں داخل ہونے کے بعد زائرین نے باڈر انتظامیہ کے خلاف دھرنا دیا اور مطالبہ کیا کہ ان کو فوری طور پر اپنے گھروں کو روانہ کیا جائے۔ باڈر پر اشیاء خورد نوش کی شدید کمی، سخت گرمی اور پانی کی قلت کے علاوہ ادویات ناپید ہونے کی وجہ سے زائرین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے جبکہ ایران بس حادثہ کا شکار ہونے والے بھکر سے تعلق رکھنے والے زائرین زخمی بھی ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جن کو ادویات کی اشد ضرورت ہے مگر باڈر پر طبی سہولیات میسر نہ ہونے کی وجہ سے انکی زندگی کو خطرات لاحق ہیں۔

زائرین نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان حکومت ہنگامی بنیادوں پر زائرین کی گھروں کو واپسی ممکن بناتے ہوئے سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button