Uncategorized

محرم الحرام كے دوران كراچی میں 5097 مجالس ہوں گی جن میں سے 836 حساس ترین، آئی جی سندھ

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) کراچی:  وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قانون نافذ كرنے والے اداروں كو محرم الحرام كے حوالے سے فول پروف اور غیر معمولی سیكیورٹی كے انتظامات كرنے كا حكم دیا ہے جب کہ آئی جی سندھ کا کہنا ہےکہ محرم الحرام کے سلسلے میں سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال سےمتعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں چیف سیكریٹری سندھ صدیق میمن، آئی جی پولیس سندھ اے ڈی خواجہ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثناءاللہ عباسی، ایڈیشنل آئی جی كراچی مشتاق مہر، صوبائی سیكریٹری داخلہ اور بلدیات، كمشنر كراچی اور ڈی آئی جیز نے شركت كی جب كہ ڈویژنل كمشنرز اور ڈی آئی جیز ویڈیولنك كے ذریعے اجلاس میں شریك تھے۔

اس موقع پر آئی جی پولیس سندھ اے ڈی خواجہ نے بریفنگ كے دوران بتایا كہ محرم الحرام كے دوران كراچی میں 5097 مجالس ہوں گی جن میں سے 836 حساس ترین، 2520 حساس اور 1741نارمل نوعیت كی ہوں گی جس كے لیے سندھ پولیس نے سیكیورٹی پلان تشكیل دیا ہے اور اس کے تحت 25674 پولیس اہلكاروں كو محرم الحرام كی ڈیوٹی پر معمور كیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button