دنیا

یوکرین پر روس کے میزائل حملے میں 51 افراد ہلاک

شیعہ نیوز: شمال مشرقی یوکرین کے ایک گاؤں پر روس کا میزائل گرنے سے کم سے کم اکیاون افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔

مغربی میڈیا کا کہنا ہے کہ میزائل اس وقت گرا جب مذکورہ یوکرینی گاؤں میں جنگ میں ایک فوجی کی ہلاکت پر تعزیتی جلسہ ہورہا تھا۔

مغربی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ روسی میزائل کا نشانہ بننے والے یوکرینی گاؤں میں اس حملے سے کافی تباہی آئی ہے اور عمارتیں ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی ہیں ۔

یوکرینی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روس کے اس میزائلی حملے میں ایک ریستوران اور اس کے قریب واقع کرانے کی ایک دکان ہدف بنی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button