مشرق وسطی

افغانستان کے صوبہ قندوز پر امریکی حملے میں 55طالبان دہشت گرد ہلاک

شمالی افغانستان میں قندوز کے صوبائی کونسل کے رکن کا کہنا ہے کہ امریکی فضائی حملے میں کم از کم 55 افراد مارے گئے ہیں۔

شیعت نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گارڈین نیوز نے بتایا ہے کہ قندوز کے صوبائی کونسل کے رکن "خوش محمد نصرت‌یار "کا کہنا ہے کہ امریکی فضائی حملے میں کم ازکم 55 افراد مارے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان فورسز ورثا کو امریکی بمباری میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں تک رسائی سے روک رہے ہیں،عیسی خیل ،قتل عام اورازبک بازار نامی علاقوں کے تمام راستے بند کردیے ہیں۔

عام شہریوں کا کہنا ہے کہ بمباری میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد اس سے زیادہ ہوسکتی ہے کیونکہ حکومت متاثرہ علاقوں تک رسائی سے روک رہی ہے۔

دوسری جانب انسانی حقوق کے کارکن نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ امریکی حملے میں کم 40 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

امریکی فوج کے ترجمان ٹام کا کہنا ہے کہ فضائی حملے میں ہونے والی ہلاکتوں کے بارے میں تحقیقات کی جارہی ہیں تاہم انہوں نے ہلاکتوں کی تعداد کے بارے میں کچھ کہنے سے گریز کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران افغانستان کے مختلف علاقوں میں امریکی حملوں میں بے پناہ تیزی آئی ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button