
پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
5 روز قبل لاپتہ ہونے والے عزادار مظہر شاہ کو سندھ پولیس نےدہشتگرد بنا ڈالا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کراچی میں شہریوں کے اغوا ءکا سلسلہ تھم نہ سکا ، 5 روز قبل گاڑی سمیت اغواءہونے والے عباس ٹاؤن کے رہائشی 55 سالہ عزادار مظہر شاہ کو سندھ پولیس نے دہشتگرد بنا کر پیش کر ڈالا۔
9 ربیع الاول کو 55 سالہ سید مظہر علی شاہ انچولی امام بارگاہ سے گاڑی نمبری AQX- 072 میں اپنے گھر عباس ٹاؤن کی جانب جا رہے تھے کہ راستے میں رات 1 بجے کے قریب نامعلوم افراد نے گاڑی سمیت اغواء کرلیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں 50 سالوں میں پاکستانی شیعہ مسلمانوں پر کتنے حملے ہوئے، تفصیلات منظر عام پرآگئیں
2روز گزرنے کے بعد مغوی مظہر شاہ کی اطلاع نہ ملنے کے بعد ورثاء کی اطلاع پر پر پولیس تھانہ سمن آباد نے واقعہ کی رپورٹ درج کرلی تھی تاہم 5 روز گزرنے کے بعد بزرگ عزادار مظہر شاہ کو دہشتگرد بنا کر پیش کردیا گیا ہے۔