Uncategorized

کراچی میں مئی کے مہینے میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 57 افراد جاں بحق ہوئے، رپورٹ

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) کراچی: رینجرز اور پولیس كے آپریشن كے باوجود مئی کے مہینے میں کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 57 افراد جاں بحق ہوئے۔ نمائندہ ایکسپیرس کے مطابق کراچی میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف رینجرز اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے باوجود مئی کے مہینے میں 57 افراد فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جن میں 3 ٹریفک پولیس اہلکار،4 پولیس اہلكار، پاك فوج کے اہلكار سمیت سماجی رہنما اور 8 خواتین شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یكم مئی اور 2 مئی کو شہر میں نامعلوم ملزمان كی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ہوئے، 4 مئی كو سركاری ملازم سمیت 2 افراد جب کہ 5 اور6 مئی كو شہر كے مختلف علاقوں میں 4 افراد زخمی ہوئے۔ 7 مئی كو نارتھ كراچی میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے سماجی رہنما خرم ذكی كو قتل كردیا جب کہ 8 مئی كو شہر میں ایك خاتون سمیت 3 افراد كو قتل کیا گیا تاہم 9 مئی كو شہر میں خوش قسمتی سے فائرنگ و پرتشدد واقعات كا كوئی واقعہ رونما نہیں ہوا۔ رپورٹ کے مطابق 10 مئی سے شروع ہونے والے فائرنگ کے واقعات میں سیاسی جماعت کے کارکن اور اسکول ٹیچر سمیت 20 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 21 مئی كو عائشہ منزل پر دہشت گردوں كی فائرنگ سے ٹریفك پولیس كے 2 اہلكار شكیل اور اكرم جاں بحق ہوئے۔ اس کے علاوہ مہینے کے آخر تک شہر میں فائرنگ کے پر تشدد واقعات میں پاک فوج کے اہلکار سمیت 25 افراد جاں بحق ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button