پاکستانی شیعہ خبریں

جنوری کے مہینے میں 57 شیعہ مومنین شہید ہوئے

shiitenewsshia mazlomماہ جنوری میں میں ہونے والے تمام واقعات کی ایک مختصر رپورٹ پیش کر رہا ہے

سندھ
جنوری کے مہینے میں سندھ کے شہر کراچی میں12شیعہ مسلمان ناصبی ٹولہ کالعدم سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی کے ہاتھوں شہید ہوگئے۔ جن کے نام درج زیل ہے

8 جنوری کو سید کلبِ عباس رضوی ولد سید حیدر عباس رضوی
13 جنوری کو مشتاق حسین
15 جنوری غلام رضا ولد غلام عباس
16 جنوری محمد پاشا ولد غلام رضا
19 جنوری احتشام حسین
23 جنوری علی حسین ولد مظفر عباس
25 جنوری شیعہ وکلا سید بدر،سید کفیل اور سید شکیل
28 جنوری ڈاکٹر محسن
30 جنوری سید تاثیر عباس زیدی ولد سید شاکر حسین زیدی
31 جنوری نعیم عباس ولد انصار علی
جبکہ 23 جنوری کو آصف کربلائی نامی شیعہ نوجوان کو زخمی کیا گیا۔ اس کے علاوہ لیاری میں موجود امام بارگاہ پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں علم پاک شہید ہوگیا۔

پنجاب
جنوری کے مہینے میں پاکستان کے صوبہ پنجاب میں کالعدم سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی اور طالبان دہشتگردوں کی دہشتگردی کی وجہ سے 35 مومنین شہید جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوئے جن کی تفصیل درج زیل ہے۔

5 جنوری سید مشکور حسین
15 جنوری جلوس اربعین میں بم دھماکے کی وجہ سے 34 مومنین شہید ہوگئے۔ جبکہ اسی بم دھماکے کے نتیجے میں 50 سے زائد مومنین زخمی بھی ہوئے۔

گلگت بلتستان
جنوری کے مہینے میں گلگت بلتستان میں اہم واقعات درج زیل تھے۔
4 جنوری کی رات کو ڈی ایس پی ایوینوسٹیکیشن ونگ محمد ابراہیم کو کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں نے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ شہید ہوگئے۔ جبکہ 7 جنوری کے دن کالعدم تنظیم نے فائرنگ کرکے شیعہ نوجوان حمید کریم ولد کریم خان کو زخمی کردیا۔ 12 جنوری کے دن کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں نے ایک شیعہ مومن صابر حسین ولد محمد شفا کے گھر پر حملہ کردیا اور صابر حسین کے گھر کو نزر آتش کردیا۔ المختصر یہ کہ گلگت بلتستان میں جنوری کے مینے میں 1 نوجوان شہید، 1 نوجوان زخمی، اور ایک مومن کے گھر کو نزر آتش کیا گیا،

خیبر پختون خواہ
جنوری کے مہینے میں خیبر پختون خواہ میں ہونے والے اہم واقعات کچھ یوں تھے کہ 7 جنوری کے دن ڈاکٹر جناب جمال کو جن کو کچھ ماہ پہلے اغواہ کیا گیا تھا شہید کردیا۔13 جنوری کے دن ملک شام میں خیبر پختون خواہ سے تعلق رکھنے والے ایک قافلے کو شدت پسندوں نے نشانہ بنایا جس کہ نتیجے میں ایک پاکستانی شیعہ خاتون میر ارشاد بیگم شہید ہوگئی۔ جبکہ چار زائرین زخمی ہوگئے،جنوری کی 31 تاریخ کو کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے فائرنگ کر کہ ملت تشیع کا ایک اور سرمایہ ملک احمد حسین کو شہید کردیا ۔12 جنوری کے دن ایک شیعہ مومن محمد شکیل کو زخمی اور ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی۔ لہذا خیبر پختون خواہ میں جنوری کے مہینے میں 3 شیعہ افراد دہشتگردی کے سبب شہید ہوگئے۔اور 4 زئرین سمیت 5 مومنین زخمی ہوئے۔

بلوچستان
جنوری کے مہینے میں 3 شیعہ مسلمانوں کے شہید کیا گیا جن کی تفصیل کچھ یوں ہے کہ۔
5 جنوری اے ایس آئی غلام عباس بنگش
17 جنوری موسٰی خان
18 جنوری احمد نثار
25 جنوری دہشتگردوں نے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بناتے ہوئے تین شیعہ بشمول انسپکٹر ایف آئی اے ولایت حسین ،اے جی بلوچستان کے اکاؤنٹنٹ انور حسین اور معروف ثقافتی فنکار عابد حسین کو شہید کر دیا۔
جنوری کے مہینے میں بلوچستان میں 6 مومنین کو شہید کیا گیا۔

المختصر یہ کے جنوری کے مہینے میں پورے پاکستان میں57شیعہ مومنین شہید ہوئے۔ سب سے زیادہ شہادتیں صوبہ پنجاب میں ہوئی۔ پورے ملک پاکستان میں بے گناہ شیعوں کا خون بہتا رہا مگر کوئی نہیں جو اِس ظلم کے خلاف بولے۔آزاد میڈیا کے چیمپینوں کے ساتھ جمہوریت اور حق پرستی کا نعرہ لگانے والی تنظیمیں بھی اس ظلم کے خلاف قیام کرنے سے قاصر رہی۔ ہیومن رائٹس کے ادارے فلحال پارٹیوں میں مصروف ہے اور ہمارے ملک کی عدلیہ کی مثال بلکل ایسی ہی ہے کہ جیسے یزید کا نام نہاد نظام عدل۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button