پاکستانی شیعہ خبریں

محرم الحرام ، ڈی آئی خان دس سیکٹرز میں تقسیم، 5781 اہلکار ڈیوٹی دینگے

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )ڈیرہ اسماعیل خان میں محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی پلان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر یاسر آفریدی نے اعلان کردیا ہے، جس کے مطابق ساڑھے پانچ ہزار سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

زرائع کے مطابق اپنے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او ڈیرہ اسمٰعیل خان لیفٹینٹ کمانڈر (ر) یاسر آفریدی نے کہا کہ محرم الحرام کی سکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع کو دس سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر سیکٹر انچارچ ایس پی/ڈی ایس پی رینک کا آفسر ہوگا۔ ضلع میں کل 66 تھلہ جات (امام بارگاہیں) ہیں، جن میں 26 رجسٹرڈ اور چالیس غیر رجسٹرڈ ہیں، تمام ضلع میں 174 جلوس نکالے جائیں گے، جن میں سے 71 رجسٹرڈ اور 103 غیر رجسٹرڈ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران 642 مجالس منعقد ہونگی۔ جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی پر تین ایس پی، دس ڈی ایس پیز، پندرہ انسپکٹرز، 95 سب انسپکٹرز، 146 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، 500 ہیڈ کانسٹیبلز، 4955 کانسٹیبلز سمیت کل 5781 پولیس اہلکار ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے، اس کے علاوہ پاک فوج کی بھی 20QRF سکیورٹی سرانجام دیں گی۔

یاسر آفریدی کا کہنا تھا کہ ضلع میں 83 داخلی خارجی پوائنٹس پر ناکہ بندیاں ہونگی۔ ان میں سے 18 ناکہ بندیوں پر پاک فوج کے ساتھ پولیس کے جوان بھی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کا معاشرے میں اہم کردار ہے، جس کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ پولیس نے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے ہیں۔ کسی کو شرپسندی کی اجازت نہیں دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button