پنجاب ، ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ پھر سرگرم، 58 خفیہ اجلاس
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )پنجاب میں کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں کے دہشتگرد بھرپور طریقے سے سرگرم پائے گئے ہیں اور خفیہ مقامات پر 58 اجلاس بھی کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ دوسری جانب کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں نے بعض سیاستدانوں کے ساتھ اپنے گہرے روابط کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فورتھ شیڈول سے اپنے کئی دہشتگرد رہنمائوںنام خارج کروا لیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنیوالے ادارے نے 90 صفحات پر مشتمل ایک رپورٹ مرتب کی ہے جس پر جلد ہی اعلی عہدیداروں کو بریفنگ دی جائے گی۔ اس رپورٹ کے ساتھ 3 صفحات پر تجزیات اور سفارشات بھی شامل ہیں۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ صوبائی وزیر قانون راناثناء اللہ، آئی جی پنجاب پولیس مشتاق سکھیرا سمیت دیگر متعلقہ حکام رپورٹس میں تبدیلیاں کرتے رہے جبکہ وفاقی وزارت داخلہ کو بھجوائی جانیوالی رپورٹس میں کئی ملک دشمن ، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگردوں کے نام شامل ہی نہیں، چنانچہ ایک انتہائی اہم حساس ادارے نے پنجاب کی طرف سے ان بوگس رپورٹس کو بے نقاب کیا اور پھر کئی تکفیری دہشتگردوں کےنام وزارت داخلہ کی فہرست میں دوبارہ شامل کیے گئے۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ 4 ماہ کے دوران ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں کے 58 خفیہ اجلاس بھی ہوئے، ان اجلاسوں کے حوالے سے متعلقہ سکیورٹی اداروں نے رپورٹس تو مرتب کیں اور اعلیٰ عہدیداروں کو بھی آگاہ کیا، تاہم سیاسی پشت پناہی کے باعث مزید کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ اس دوران کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں کی طرف سے پنجاب کے بعض بعض سیاسی رہنماؤں اور وزراءکو فون کر کے اپنے معاملات ’کلیئر‘ بھی کروائے گئے۔ چنانچہ سکیورٹی اداروں نے اس حوالے سے خفیہ طور پر مانیٹرنگ کی اور باقاعدہ رپورٹ بھی مرتب کیں، جس کی سفارشات میں کہا گیا ہے کہ ایسے سیاستدانوں اور وزرائ کیخلاف کارروائی بھی انتہائی ضروری ہے جو کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔ صوبائی محکمہ داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کو مانیٹر کیا جا رہا ہے جبکہ فورتھ شیڈول سے نام پولیس حکام کی سفارش پر ہی نکالے یا شامل کیے جاتے ہیں۔ مزید برآں حکومتی ترجمان زعیم حسین قادری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کسی بھی کالعدم تکفیری دہشتگرد کو معافی نہیں دی جا رہی اور ان کے خلاف کارروائیاں میرٹ پر کی جا رہی ہیں۔