شہید قاسم سلیمانی کی پانچویں برسی، تقریبات کا آغاز، کرمان میں عقیدت مندوں کا ہجوم
شیعہ نیوز: شہید حاج قاسم سلیمانی کی پانچویں برسی کی تقریبات کا آغاز کرمان میں برفانی موسم کے دوران ہوا جہاں ہزاروں زائرین پیدل چل کر گلزار شہداء پہنچ رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق آج صبح سے ہزاروں افراد شہید جنرل قاسم سلیمانی کی یاد میں ایران کے مختلف شہروں اور بیرون ممالک سے کرمان پہنچ رہے ہیں۔ یہ افراد برف اور ٹھنڈ کی پرواہ کیے بغیر شہید حاج قاسم کے مزار پر حاضری دینے کے لیے گلزار شہداء کے راستے پر رواں دواں ہیں۔
گزشتہ سالوں کی طرح، اس سال بھی گلزار شہداء کے راستے میں زائرین کی خدمت کے لیے درجنوں موکب قائم کیے گئے ہیں جہاں چائے، گرم مشروبات، کھانے اور دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : سویڈن کی عوام شدید برف باری کے باوجود غزہ کی حمایت میں سڑکوں پر نکل آئے
گلزار شہداء کے راستے میں ایک خاص موکب "شہدائے گمنام” کے نام سے فعال ہے جہاں سے عفاف و حجاب کے موضوع پر حاج قاسم کے پیغام کو آگے بڑھایا جارہا ہے۔ موکب کے منتظمین "کم حجاب لڑکیاں بھی ہماری بیٹیاں ہیں” کے نعرے کے تحت کم حجاب خواتین کو حجاب کی اہمیت سے آگاہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
کرمان میں پہلی سردیوں کی برف باری کے دوران ہزاروں زائرین سردار سلیمانی کے مزار کی زیارت کے لیے طویل قطاروں میں کھڑے ہیں۔
کرمان کے دو اسکولوں کے 850 طلبہ نے "نسلِ سلیمانی” کے نام سے گلزار شہداء کے راستے میں ایک موکب قائم کیا ہے۔ ان طلباء کا عہد ہے کہ شہید حاج قاسم کے نقش قدم پر چلنے اور ولایت کے لئے اپنی جانوں کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔
گلزار شہداء کے راستے میں قم کی خواتین کے ایک گروپ نے "گلابی کوٹ” کے نام سے ایک موکب قائم کیا ہے۔ اس موکب کا مقصد شہید حاج قاسم کے بچپن کے واقعات کو بچوں کے لیے پیش کرنا ہے تاکہ ان کی شخصیت کا معصوم اور متاثر کن پہلو اجاگر کیا جا سکے۔
شہید حاج قاسم کی برسی کی شب گلزار شہداء میں مشہور منقبت خوان حاج صادق آہنگران نے سریلی آواز میں منقبت پیش کی اور عظیم قربانیوں اور خدمات پر شہید سلیمانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔
ایران کے مختلف علاقوں اور دیگر ممالک سے مزاحمت کے ہزاروں حامی حاج قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی پانچویں برسی اور کرمان میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے شہداء کی پہلی برسی میں شرکت کے لیے کرمان پہنچ رہے ہیں۔
سرد موسم اور بارش کے باوجود عقیدت مندوں کا کارواں کرمان کے گلزارِ شہداء کی جانب رواں دواں ہے جو اربعینِ حسینی کے عظیم مارچ کی جھلک پیش کرتا ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی شہید کی پانچویں برسی کی مناسبت سے پاکستان، ایران سمیت دنیا بھر میں اجتماعات، پروگرامات کا سلسلہ جاری ہے۔