پاکستانی شیعہ خبریں

سانحہ علمدارروڈ کوئٹہ، 6 سال بعد بھی قاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیا

شیعہ نیوز )پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ( 10جنوری2013 کوئٹہ کی تاریخ کا وہ سیاہ دن جب ملت تشیع پاکستان کے 95 افراد سے خون کی ہولی کھیلی گئی۔

ملت تشیع نے بیک وقت 95 شہادتوں کے باوجود اپنے عزم و حوصلے کا وہ شاندار مظاہرہ کیا جسے پاکستان کی تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔ شہیدوں کے ورثاء نے شدید سردی میں اپنے پیاروں کے جنازوں کے ہمراہ علمدار روڈ پر 5روزہ طویل پُر امن دھرنا دیا جس کی حمایت میں ملک بھرمیں سینکڑوں مقامات پر احتجاجی دھرنے دیئے گئے اور سردی کی شدت کی پرواہ کیے بغیر لاکھوں کی تعداد میں پاکستانی عوام سڑکوں پر اپنی طاقت کے نشے میں چور بے حس حکمرانوں سے انصاف کے حصول کے لئے جرائت ، استقامت اور صبر کی لا ثانی مثال بن گئے۔ احتجاج کا یہ سلسلہ آہستہ آہستہ دنیا بھر میں پھیل گیا۔ ملک کی تمام مرکزی شاہراہیں،تعلیمی ادارے، سرکاری ونجی دفاتر،ایئرپورٹس، ریلوے سروس مکمل طور پر بندرہی لیکن پورے ملک میں کسی جگہ بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آیا۔اس جرائت و استقامت کے نتیجے میں وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے بلوچستان حکومت کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے گورنرراج نافذ کردیا۔

سانحہ علمدار روڈ کو گزرے ہوئے 6 سال بیت گئے مگر اس سانحے میں بے گناہ شیعہ مسلمانوں کو بے دردی سے شہید کرنے والے کالعدم تکفیری جماعت سپاہ سحابہ لشکر جھنگوی کے سرغنہ احمد لدھیانوی اور رمضان مینگل جنہوں نے سینچری مکمل ہونے پر جشن منایا تھا آج تک ریاستی سرپرستی میں دندناتے پھر رہے ہیں۔ افسو س کہ بے گناہوں کے قاتلوں کو قومی دھارے میں لانے کی ریاستی کوششیں تاحال جاری ہیں جوکہ ان سینکڑوں شہدائے وطن کے خون ناحق سے غداری کی منہ بولتی دلیل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button