Uncategorized
جہلم، ڈپٹی کمشنر کی جانب سےضلع میں 6 ذاکرین کے داخلے پر پابندی عائد
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) صوبہ پنجاب کےضلع جہلم کےڈپٹی کمشنر جہلم نے 6 ذاکرین کے ضلع جہلم میں داخلے پر پابندی لگا دی۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق مندرجہ ذیل ذاکرین کے جہلم میں داخلے پر پابندی نقص امن کے تحت لگائی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم میں داخلے پر پابندی کا شکار ہونیوالے ذاکرین میں ذاکرآصف رضا علوی ضلع فیصل آباد، غضنفر تونسوی ضلع بہاولپور، ذاکر عاقل رضا ضلع لاہور، ذاکر ضمیر اختر نقوی ضلع کراچی، ذاکر عطاحسین کاظمی ضلع سرگودھا اور ذاکر جعفر جتوئی ضلع مظفر گڑھ شامل ہیں۔