Uncategorized

شہید دانش عباس زیدی کو بچھڑے 6 سال بیت گئے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  ملت تشیع پاکستان کیلیے سال 2012 تا 2015 تک کا وقت انتہائی سخت تھاجب ملت تشیع کے قابل اور فعال افراد کو چن چن کر قتل کیا جاتا رہا۔

شہید دانش عباس زیدی کا شمار ملت تشیع کراچی کے فعال ترین جوانوں میں ہوتا تھا جو ملت کی خدمت کی خاطر ہمہ وقت تیار نظر آتا تھا۔ محبت محمد و آل محمدؑ سے سرشار یہ حسینی جوان اس کٹھن وقت میں ملت کو درپیش مشکل وقت میں صف اول میں نظر آتا تھا اور یہی بات ملک دشمن اور شیعہ دشمن کالعدم سپاہ صحابہ کےتکفیری عناصر کو ایک آنکھ نہیں بھاتی تھی۔

28 فروری 2013 کی رات دانش عباس کو معلوم دہشتگردوں نے اپنے گھر کے باہرفائرنگ کرکےشھید کردیا اور یوں ملت تشیع اپنے ایک فعال فرد سے محروم ہوگئی۔ آج شہید دانش عباس زیدی کو ہم سے بچھڑے 6 سال کا عرصہ ہوچکا ہے۔ شھید دانش عباس زیدی اور تمام شہدائے ملت جعفریہ کیلیے سورہ فاتحہ کی التماس ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button