Uncategorized

پنجاب یونیورسٹی، ہنگامہ آرائی میں ملوث اسلامی جمعیت طلبہ کے مزید 6 طالبعلم خارج

شیعہ نیوز (لاہور) پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے ہنگامہ آرائی اور یونیورسٹی قوائد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزی کرنے پر اسلامی جمعیت طلبہ سے تعلق رکھنے والے مزید 6 طالب علموں کو خارج کر دیا ہے۔ خارج ہونے والوں میں یونیورسٹی لاء کالج کے طالبعلم حافظ واجد علی، ناصر علی، عدنان اختر، اسامہ احمد خان، تحسین یوسف اور ہیلی کالج آف کامرس کے سہیل اعظم شامل ہیں جبکہ ہیلی کالج کے طالبعلم محمد شہزاد عابد کو تین ماہ کے پروبیشن پر رکھا گیا ہے اور شہزاد احمد اپنے والد کی وساطت سے کسی بھی سیاسی و غیر نصابی سرگرمی میں حصہ نہ لینے کا بیان حلفی بھی جمع کرائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button